On the occasion, good and excellent relations between the two countries were discussed. 278

چین کے سفیر ویکنگ نے سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور بہترین تعلقات پر گفتگو ہوئی۔مملکت میں تعینات سعودی سفیر نے پاکستانی ہم منصب جنرل (ر) بلال اکبر سے ملاقات کی۔ویکنگ کے دورہ سفارت خانہ کے موقع پر پاکستان کے سفیر نے پرتپاک انداز میں استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی عرب میں ویکسین سائنوویک اور سائنوفارم کی منظوری سے متعلق بات چیت ہوئی۔ چین کے سفیر چین ویکنگ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔مملکت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی پاکستانی سفارت خانہ پیش پیش ہے، عالمی وبا کے دوران بھی ہم وطنوں کی پریشانیاں دور کیں۔سعودی حکومت کی جانب سے عائد سفری پابندیاں ختم کرانے کے لیے بھی سفارت خانے نے کوششیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں