Foreign Minister Makhdoom Shah Mehmood Qureshi, accompanied by Chinese Ambassador Nong Rong, attends a tree-planting ceremony marking 70 years of successful diplomatic relations between Pakistan and China. 221

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چینی سفیر نونگ رونگ کے ہمراہ ،پاکستان اور چین کے مابین ستر سالہ کامیاب سفارتی تعلقات کے حوالے شجر کاری کی تقریب میں شرکت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر خارجہ نے چینی سفیر کے ہمراہ وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا
وزیر خارجہ نے اس موقع پر ستر سالہ پاک چین سفارتی تعلقات اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سوویں سالگرہ کے حوالے سے اظہار خیال کیا
اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (CPC ) کی سوویں سالگرہ ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
میں اس موقعے پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، کیمونسٹ پارٹی آف چائینہ کا معرض وجود میں آنا دنیا کی تاریخ اور سیاست میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، عوامی مرکزیت کی حامل پالیسیوں اور ڈویلپمنٹ ایجنڈے کے باعث کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کو تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئیں، چین کی بصیرت افروز قیادت نے 40 سال کے مختصر عرصے میں آٹھ سو ملین لوگوں کو غربت کے شکنجے سے نکالا، وزیر خارجہ
شی جن پنگ کی دانشمندانہ قیادت نے چینی قوم کو عظیم الشان قوم کی منزل پر لا کھڑا کیا ہے، اس سال پاکستان اور چین کے مابین کامیاب سفارتی تعلقات کو ستر سال مکمل ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کی قیادت اور نسلوں کی انتھک کاوشوں نے اس دوستی کو، مضبوط “آل ویدر کوآپریٹو پارٹنرشپ” میں بدل دیا ہے،
ہم اس تاریخی موقعے کو انتہائی یادگار انداز میں منا رہے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی
آج کی یہ شجرکاری کی تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، چینی سفیر نونگ رونگ نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کلین گرین پاکستان اور” ٹن بلین سونامی ٹری، منصوبوں کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ کو 7000 پودوں کا تحفہ پیش کیا وزیر خارجہ نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں