لاہور رپورٹ(بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات ہوئی اس دوران صوبائی وزراء راجہ بشارت اور چودھری ظہیر الدین بھی اس موقع پر موجود تھے
باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی،وزیراعلی عثمان بزدار نے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر چودھری پرویز الہی کی تعریف کی ،چودھری پرویز الہی نے عوام دوست پر وزیراعلی عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا

ایچ ایم فیاض کی خبریں اور رپورٹس بہت خوب اور موقع کی مناسبت سے ہوتی ہیں۔ میں گزشتہ کئی سالوں سے ان کی تحریروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ ان کے لکھنے کا انداز اچھوتا اور دل۔کو لبھا جانے والا ہوتا ہے۔