وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کا آزاد کشمیر کا 2 روزہ دورہ 175

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کا آزاد کشمیر کا 2 روزہ دورہ

رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید 2 روزہ دورے پر دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے ،دارالحکومت مظفرآباد پہنچنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کابینہ اراکین کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتباک استقبال کیا
،وزیراعظم آزاد کشمیر معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں وزرائے حکومت، ممبران اسمبلی اور دیگر قائدین بھی مدعو ہیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کل مظفرآباد میں مختلف تقاریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ شریک ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں