میرے پاس اب بھی آخری کارڈ ہے ، ’ اپنا آخری پتا ابھی استعمال نہیں کروں گا.سابق وزیر اعظم عمران خان 138

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کردیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 نومبرکو پنڈی پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن اورپاکستانی 26 نومبر کو پنڈی پہنچیں.
لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈيو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اِنہیں مارنےکی کوشش کی وہ ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں جب کہ اِن پر 23 ایف آئی آر کاٹی گئيں، ایسے رکھا جیسے وہ غدار ہوں ، ایسے ظلم کیا گيا جیسے وہ پاکستانی نہیں، پاکستانی آج نیوٹرل نہ ہوں ورنہ آپ کی نسلیں پچھتائیں گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ غلامی سے بہتر ہے مرجانا، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، ہمیں معلوم ہےکہ مارنے والے 2 تھے اور سامنے سےگولیاں آئیں، انہوں نے ملزم کو توتےکی طرح پڑھایا کہ میں اکیلا تھا تاکہ شک نہ پڑ جائے اور د وسرے کی تلاش ہونے لگے، اب آپ سے پنڈی میں ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور پاکستانی 26 نومبر کو پنڈی پہنچیں.
عمران خان نے پہلے اسلام آباد پہنچنےکی اپیل کی اور فوراً ہی تصحیح کی کہ راولپنڈی پہنچیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں