Chairman POC Global Mian Tariq Javed 125

چیئرمین پی او سی گلوبل میاں طارق جاوید کی دوبئی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات

رپورٹ دبئی نمائندہ خصوصی: ( محمد آصف خان، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے اقدام کے خلاف چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے ٹیم کے ہمراہ دوبئی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل حسن افضل خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں طارق جاوید نے مفاہمتی یاداشت پیش کی۔ جس کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ملنے ووٹ کے حق کو حکومت ختم کرنا چاہتی ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ حکومت ایسا کوئی قدم اٹھانے سے گریز کرے ورنہ دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانی حکومت کے خلاف ہر ملک میں احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں