Officials and workers of Insaf Students Federation 152

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن برائے طالبات کی ذمہ داران اور کارکنان کی مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر سے ملاقات

اسلام آباد رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملاقات میں ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان اور دیگر بھی ہمراہ موجود۔
اپنے خصوصی خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ نوجوان خصوصاً طالبات میں بڑھتا ہوا سیاسی شعور اور تحریک ملک و قوم کیلئے ایک نیک شگون ہے، نوجوان ہماری امیدوں کا محور اور مستقبل کے معمار ہیں، کسی امتیاز کے بغیر افراد کی تعمیر تحریک انصاف کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئی ایس ایف کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انہیں ایک اچھا سیاسی پلیٹ فارم مہیا کرے گی جس کے ذریعے وہ ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے پائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں