On the directives of PML-N President Chaudhry Shujaat Hussain, Lubna Qureshi, an active member of the Women's Wing, was appointed as the Central President of PML-N Human Rights Wing. 293

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر خواتین ونگ کی سرگرم رکن لبنیٰ قریشی کو مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ مقرر کردیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے سیکرٹری جنرل طارق بشیر کی مشاورت سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لبنیٰ قریشی نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ قیادت کے بھر پور اعتماد پر ان کی شکر گزار ہوں۔خیال رہے لبنیٰ قریشی پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں