celebration of Milad-ul-Nabi, a two-day provincial competition was held at Government Graduate Islamia College 161

جشن میلاد النبی کی خوشی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدائت پر گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی مناسبت سے دو روزہ صوبائی مقابلہ

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

جشن میلاد النبی کی خوشی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدائت پر گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی مناسبت سے دو روزہ صوبائی مقابلہ نعت ،مقابلہ حسن قرات اور امام الانبیاء رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس انکی سیرت کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا تقریری مقابلے میں کالج ہذا کی طالبات سمیت نو ڈویژن سے بائیس طالبات نے شرکت کی ضلعی اور ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں پوزیشن لینی والی طالبات نے صوبائی مقابلوں میں حصہ لیا تقریری مقابلے کے منصفین میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ماڈل ٹاؤن کی پروفیسر ڈاکٹر محسنہ منیر ، سمن آباد کالج کے شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریال ظفر،گورنمنٹ اسلامیہ کالج علامہ اقبال ٹاؤن کے ڈاکٹر اعجاز احمد شامل تھے ڈاکٹر اعجاز احمد سو سے زائد تقریری مقابلے جیت چکے ہیں مقابلہ نعت اور مقابلہ حسن قرات کے لیے جن ججز نے حصہ لیا ان میں پروفیسر مصطفی ،ڈاکٹر ثمینہ منیر شامل تھے مقابلے میں شرکت کرنے والے ہر مقرر کے لیے پانچ منٹ کا دورانیہ رکھا کیا گیا تقریری مقابلے کے ججز کا فیصلہ حتمی رہا پہلی دوسری، تیسری پوزیشن لینے والی طالبات اور طلباء میں کل صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید
کیش انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹیس تقسیم کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں