CCPO Lahore Ghulam Mahmood Dogar along with other police officers arrived at Ravi Road 226

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی دیگر پولیس افسران کے ہمراہ راوی روڈ آمد

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی دیگر پولیس افسران کے ہمراہ راوی روڈ آمد تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کے لیے آزادی چوک کے قریب نظام بینکوئٹ ہال میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت علاقائی امن کمیٹیوں کے عہدیداران کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہااگر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے حلقوں میں اس بات پر زور دیں کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے کسی کے بھی مسلک کے خلاف کچھ نہ کہیں گئے انہوں نے کہا محبت سے ملکر ہی امن و امان کو قائم کیا جا سکتا ہے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے امن کمیٹیوں کے زمہ داران اور علماء سے کہا کوشش کریں کہ محرم الحرام کے دوران ایک بھی ایف آئی آر درج نہ ہو کسی قسم کی کوئی شکائت نہ ملے اجلاس کے دوران چاروں مسالک کے علماء کرام اور امن کمیٹیوں کے عہدیداران نے اتحاد و اتفاق اور امن و امان کو قائم کرنے کے لیے
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے مہینے میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی ترقی خوشحالی امن و سلامتی بھائی چارے اتفاق و اتحاد کے لیے دعا بھی کرائی گئ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں