جماعت اسلامی والی بہت ڈھیٹ واقع ہوئے ہیں.
ابھی 3 دن پہلے اسی قوم نے انہیں ووٹ سے دھوکہ دیا اسی جماعت اسلامی کو جب 60 فیصد ملک ڈوب چکا تھا.
ابھی این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے حتی کہ فوج بھی موبالائز نہیں ہوئی تھی.
تب انہی کے ارکان تھے جو بھہری لہروں کے سامنے آگئے نا رنگ دیکھا نا نسل نا مذھب اور اپنے کئی جانباز اس راہ میں اللہ کے حضور پیش کر دیے.
ہیں نا ڈھیٹ چند دن بعد جب بارشیں تھم گئیں پانی اتر گیا ہزاروں لوگ مر گئے تو مداری پھر آگئے کسی دو گھنٹے میں پانچ ارب تو دوسرے نے ایک گھنٹے میں 4ارب اکٹھے کرنے وعدے لیے
جے جے کار ہوئی مرنے والے مر گئے لوگوں کی ساری زندگی کی جمع پونجی غرق ہو گئے
مگر جماعت اسلامی والے بھی ڈھیٹ ہیں اب پانی اتر رہا تھا وبائی امراض پھیل رہے تھے تو ان ڈھیٹ لوگوں نے میڈیکل کیمپس لگانے شروع کر دیے صاف پانی والے موبائل فلٹریشن پلانٹس لیے جو چند گھنٹوں میں ہزاروں گیلن پانی صاف کر کے لوگوں کو پینے کے لیے مہیا کیا.
مگر اگر جماعت اسلامی والے ڈھیٹ ہیں تو ہم من حیث القوم بھی ڈھیٹ ہیں.
ارے ہاں وہ تو بتانا ہی بھول گیا کہ ان ڈھیٹ لوگوں میں ایک اعلی ترین درجہ کے ڈھیٹ بھی ہیں پتہ کون ہیں……
میں بتاتا ہوں….
جو پچھلے کئی مہینوں سے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی اچھی خاصی آرام دہ زندگی چھوڑ کر اپنے اہل وطن کی بحالی پہ دن رات لگے ہوئے ہیں. ان میں سے بہت سے اس دوران زخمی ہوئے کئی کو کیڑوں اور سانپوں نے ڈسا مگر مجال ہے جو ان ڈھیٹ لوگوں کے عزم و ہمت میں کمی آئی ہو.
ایک اور درجہ اوپر چلیں ان ڈھیٹ لوگوں کو دیکھیں پہلے انہوں نے کروانا سے جنگ میں اپنی اوقات سے بڑھ کر مالی مدد کی اس کے بعد جب سیلاب آیا انہوں نے جو باقی مال اسباب بچا تھا وہ بھی جھونک دیا اور یہی نہی رکیں ذرا رکیں ابھی ٹؤسٹ باقی ہے اس کے بعد یہ اہل جنوں ڈھیٹ لوگ اٹھے اور جھولیاں اٹھا کر دوست دشمن سب کے سامنے حاضر ہو گئے جب اربوں کے صرف وعدے تھے یہ ڈھیٹ لوگ اس دن تک 7 ارب روپے اس قوم کی بحالی پر لگا چکے تھے.
ڈھیٹ لوگ ہیں نا سچ میں ڈھیٹ لوگ
ابھی اور سنیں ابھی ضمنی الیکشن ہوا پورے ملک میں انہیں صرف ایک فیصد ووٹ پڑا اور ہاں کراچی میں پچھلی تمام ضمنی الیکشنز میں یہ کچھ نا حاصل کر سکے اور ابھی کل ہی دو حلقوں سے بھی مسترد ہوئے.
اسی کراچی سے کہاں بارشیں آ جائیں تو جماعت اسلامی بجلی کا معاملہ ہو تو جماعت اسلامی صفائی کا معاملہ ہو تو جماعت اسلامی اگر چائنہ کٹنگ کے خلاف سینہ سپر ہو تو جماعت اسلامی اضافی بلوں سے لے کر لوڈ مینجمنٹ تک کے الیکٹرک کی فرعونیت کا سامنا کرے تو جماعت اسلامی بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہو تو جماعت اسلامی.
ڈھیٹ لوگ
اب حافظ نعیم صاحب اور اسد اعجاز بھائی مل کر مزید ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کے نوجوان بچوں کو اسٹریٹ کرائم نشوں سے بچا نے کے لیے ان کو عہد حاضر کے اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کراچی میں لاکھوں روپیہ خرچ کر کے پورے ملک سے ماہرین کو بلایا جائے گا اور ان کو عہد حاضر کی نئی اسکلز سکھائی جائی گی.
اور ان ڈھیٹ لوگوں کی ایک اور گھناؤنی حرکت تو بتائی ہی نہیں کے یہ آنے والے سے نا یہ پوچھیں گے کہ تو پختون ہو سندھی ہو پنجابی ہو سرائیکی ہو بلوچ ہو بلکہ اسے پورا موقع دیں گے.
تو ہوئے نا ڈھیٹ لوگ
آخر میں جنہوں نے اتنا لمبا پیغام پڑھا ان کے نام کے ہو سکے تو ان کو بام اقتدار دیں یہ اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں کیونکہ یہ بہت ڈھیٹ ہیں
130