لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کاروباری دنیا سے وابستہ تاجر برادری نے این سی او سی کی جانب سے رات دس بجے تک کاروباری مراکز ،مارکیٹس ، عام دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ملنے کے فیصلے کو خوش آئین قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا چھوٹے دکانداروں نے حکومت کے اس فیصلے پر نمائندہ پاک نیوز پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں خریدار کے لیے گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے اکثرخواتین شاپنگ کے لیے شام کے وقت گھروں سے نکلتی ہیں اور جب وہ مارکیٹ پہنچتی ہیں تو کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دکانیں آٹھ بجے بند کرنے کا وقت ہو جاتا ہے اب این سی او سی کی جانب سے رات دس بجے تک دکانیں کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد کاروبار سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس سے خریدار اور دکاندار دونوں کا فائدہ ہے.