رپورٹ چوہدری فاروق سلہری سے.
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آج دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی،5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتال کی جانب سے شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ دھماکہ کیسے ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.