Beware of counterfeit currency in this era of high inflation 296

خبردار ہوشیار مہنگائی کے اس دور میں جعلی کرنسی چلانے والے نوسر باز سرگرم

رپورٹ : لاہور، ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خبردار ہوشیار مہنگائی کے اس دور میں جعلی کرنسی چلانے والے نوسر باز سرگرم شفیق آباد راوی روڈ مین بازار کے علاقے میں جعلی کرنسی کے زریعے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا نامعلوم موٹر سائیکل سوار جوڑا واردات کر کے رفو چکر ہوگیا جعلی نوٹ دے کر فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی ڈرامائی انداز میں نوسر بازی کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق شفیق آباد راوی روڈ میں نا معلوم میاں بیوی موٹر سائیکل پر آئے اور عورت نے خود کو سرکاری اسکول ٹیچر بتا کر بچوں کو ٹیوشن ڈالنے کے بہانے فیس ادا کرنے کے لیے اڈوانس رقم دینے کی غرض سے پانچ ہزار روپے کا جعلی نوٹ دے کر اصلی رقم بقایا لیکر نوسر باز جوڑا فرار ہوگیا نوسر بازوں سے بچیں پانچ ہزار،ایک ہزار یا پانچ سو کا نوٹ دیکھ کر لیں نوسر بازوں سے بچیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں