A young Belgian female pilot has arrived in Saudi Arabia on a solo flight around the world. 250

دنیا کے گرد سولو فلائٹ کے ذریعے چکر لگانے والی بلجیئم کی کم عمر خاتون پائلٹ سعودی عرب پہنچ گئی.

( رپورٹ : عالم خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی حکام نے زارا کا استقبال کیا. بلجیئم سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ زارا روتھر فورڈ دنیا کی کمسن پائلٹ ہونے کا اعزاز رکھتی ہے جو چھوٹے جہاز کے ذریعے سولو فلائٹ کرتے ہوئے دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم پہ ہے، زارا دنیا کے 57 ممالک کا وزٹ کرے گی.
زارا نے بلجیئم سے اٹھارہ اگست 2021 کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور ان کے سفر کا اختتام 13 جنوری 2022 کو واپس بلجیئم پہنچ کر ہوگا جس کے ساتھ ہی وہ 51 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں