پاپڑ والے پر شک کی بنیاد پر باراتیوں کا تشدد، متاثرہ شخص ہال ہی میں مر گیا لیکن لوگ وہاں کیا کرتے رہے؟ ویڈیو نے ہر کسی کو ہلاکر رکھ دیا 252

پاپڑ والے پر شک کی بنیاد پر باراتیوں کا تشدد، متاثرہ شخص ہال ہی میں مر گیا لیکن لوگ وہاں کیا کرتے رہے؟ ویڈیو نے ہر کسی کو ہلاکر رکھ دیا

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پتوکی میں شادی کی تقریب کے دوران ایسا ہولناک واقعہ سامنے آیاہے جس نے انسانیت کو شرماکر رکھ دیاہے ،پاپڑ فروخت کرنے والوں کو ہال میں باراتیوں نے اتنا مارا کہ وہ دنیا سے ہی رخصت ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں گزشتہ شب ایک شادی کی تقریب کے دوران پاپڑ فروخت کرنے والے ادھیڑ عمر شخص کو شک کی بنیاد پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، سب سے زیادہ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس غریب شخص کی لاش ہال میں زمین پر پڑی رہی جس پر کپڑا ڈال دیا گیاجبکہ باراتی مزے سے کھانے کی دعوت اڑاتے رہے.
پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا گیاہے کہ آئی جی پنجاب نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے.آئی جی پنجاب نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں