In Quetta and Turbat, six FC personnel were martyred while four to five terrorists were killed in retaliatory firing. 202

گذشتہ رات بلوچستان کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملے میں 4 فوجی شہید اور 8 زخمی ہوئے.

سٹاف رپورٹ
کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں ٤ اہلکار شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 4 سے 5 دہشتگرد مارے گئے.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سے 5 دہشتگردہلاک اور 7 سے 8 زخمی ہوگئے.
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے.
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ریاست مخالف طاقتوں کے ایما پرایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن وخوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیاجاسکتا، سکیورٹی فورسز ہرقیمت پر ان کے مذموم مقاصد ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں