وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی مدینہ المنورہ پہنچ گئے ؛ پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ نے استقبال کیا 281

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی مدینہ المنورہ پہنچ گئے ؛ پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ نے استقبال کیا

رپورٹ : ( مدینہ المنورہ، میاں محمد عظیم )

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی مدینہ المنورہ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکٹری محمد یاسین خان، ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ، سینئر رہنما پی-ٹی-آئی یوتھ ونگ راولپنڈی سردار احسن اقبال اور پی-ٹی-آئی مدینہ ٹیم نے وزیراعظم کا مدینہ المنورہ میں پرتباک استقبال کیا اور ان کو شہر رسول اللہﷺ میں خوش آمدید کہا۔
وزیر اعظم سردار عبد القيوم نیازی نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی اور مدینہ المنورہ کی شاہراہوں پر احترام ،محبت اور عقیدت سے چلتے ہوئے انتہائی خوش دکھائی دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں