(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیرِ اعظم عمران خان کا آج گوادر بلوچستان کا دورہ تھا اور اس دورے کو کوریج دینے کیلئے پاکستان کے سب صحافی گوادر موجود تھے ، آج صبح جب معروف صحافی ،تجزیہ نگار اور معروف یوٹیوبر صدیق جان پر سینئر صحافی ارشد شریف اور انکے ساتھ مزید چار لوگوں نے صدیق جان پر تشدد کیا، جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پر صحافی ارشد شریف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا اور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.
صدیق جان نے انتہائی کم وقت میں بھرپور مقبولیت حاصل کی،یوٹیوب پر ان کے تجزیوں پر مبنی ویڈیوز کو لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں،تاہم بتایا جا رہا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ ماضی سے جڑا ہے،معروف اینکر پرسن اسد اللہ خان نے اس واقعے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں صحافیوں کی سوشل میڈیا پر پہلے ہی سے کافی تکرار ہو چکی ہے.
اس تمام صورتحال میں سوشل میڈیا پر صارفین ارشد شریف کی گرفتار کا مطالبہ کر رہے ہیں۔گذشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #ArrestArshadSharif ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔عدیل حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مین سٹریم میڈیا سے کسی بھی شخص نے ارشد شریف کے صدیق جا ن پر تشدد کی مذمت نہیں کی۔وہ اس سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ صدیق جان لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور انہوں نے اکیلے ان لوگوں کا مقابلہ کیا ہے.
