Ashiq Hussain was a well-known businessman and social personality 207

جدہ میں مقیم ہزارہ تناول کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چئیرمین ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم جدہ باڈی عارف زیب تنولی کی جانب سے ہزارے وال اوورسیز فورم کے زمہ دران اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف کاروباری و سماجی شخصیت عاشق حسین تھے.

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ
عشائیہ کی صدارت مرکزی چئیرمین ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم چوہدری دلپزیر نے کی اس موقع عشائیہ کے مہمان خصوصی عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں جسطرح ہزارے وال متحد ہیں اور فلاحی کام کر رہے ہیں اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں یہ سب دیکھ کر خوشی ہوتی ہےانکا مزید کہنا تھا کہ پاک میڈیا ٹیم اس وقت کیمونٹی کی آواز ہیں انکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ،اس موقع پر تقریب کے میزبان عارف زیب تنولی نے کہا کہ اوورسیز میں رہتے ہوئے اس طرح کی تقریب کا انعقاد کرنا نہ صرف کمیونٹی کے معزز افراد کو ایک دوسرے سے متعارف کروانا ہے بلکہ اپنے غم اور خوشیاں آپس میں بانٹنے کا زریعہ ہے ۔عشائیہ سے ہزارے وال اوورسیز فورم کے سنئر رہنما شاہ جہاں قریشی ،چئیرمین چوہدری دلپزیر ،فنانس سیکرٹری امتیاز قریشی ،اور پاک میڈیا کے چئیرمین جانگیر خان ،صدر چوہدری نورالحسن گجر ،نائب صدر فہد رفیق کھوکھر ،چئیرمین ایگزیکٹو باڈی حافظ عرفان کھٹانہ ،پریس سیکرٹری عاطف علی ووٹو ایگزیکٹو ممبر مداد حسین اور کاروباری شخصیت مقبول الرحمان اور دیگر نے بھی پاکستان کی موجودہ سیلابی صورت حال اور وقت حاضرہ کے سیاسی و معاشی احوال پر تبادلہ خیال کیا تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کا عارف زیب تنولی نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں