برسات شروع ہوتے ہی کوٹلی لوہاراں تلابی منظر پیش کرنے لگا 276

برسات شروع ہوتے ہی کوٹلی لوہاراں تلابی منظر پیش کرنے لگا

کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مسلسل بارشوں کے بعدنکھوال ،مین چوک ، نئی آبادی ، زاہد ہسپتال روڈ ، ہائی سکول روڈ اور دیگر مقامات کئی روز سے دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ نکاسی آب نہ ہونے اور نالوں کی بندش کی وجہ سے پانی نکالنے میں مشکلات ہیش آرہی ہیں۔ عملہ ٹاون کمیٹی کی غفلت اور عدم توجہ نے کوٹلی لوہاراں مغربی کی گلیوں کو تالاب بنا کر رکھ دیا ہے۔جگہ جگہ نالیوں کا پانی بارشی پانی گلیوں میں کھڑا ہے۔بارشوں کی صورت میں پانی گھروں دوکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کی لاکھوں مالیت کی اشیاء اور پراپرٹی کا نقصان ہو رہا ہے۔اہل علاقہ نے ڈی سی سیالکوٹ سے نکاسی آب کے مسلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں