چیچہ وطنی عیدالضحی قریب آتے ہی ٹماٹر ادرک سبز مرچ ودیگر ضروریات اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا- 269

چیچہ وطنی عیدالضحی قریب آتے ہی ٹماٹر ادرک سبز مرچ ودیگر ضروریات اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پرائس کنٹرول کمیٹی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام, شہری مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں
چیچہ وطنی عیدالضحی کے قریب آتے ہی گراں فروشوں نے کمر کستے ہوئے تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کے من مانے ریٹ وصول کرنے شروع کردیے جس میں سبز مرچ,ٹماٹر,ادرک,لہسن ودیگر اشیاء شہری حکومتی ریٹ لسٹ سے دوگنا مہنگا خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ مارکیٹ کیمٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ ردی کا ٹکڑا بن کر رہ گئی ہے اور انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے اور گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر,اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا سے نوٹس لے کر عوام کو یقینی ریلیف فراہم کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں