جدہ رپورٹ(نمائندہ خصوصی امداد حسین لک ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
نمائش میں مختلف ممالک کی آرٹسٹ نے اپنی ثقافت کے نمونے پیش کیے. نمائش میں سعودی عرب پاکستانی،انڈیا ،بنگلہ دیش کے آرٹسٹ سمیت دیگر ممالک کی خواتین نے بھی شرکت کی جدہ میں ہونے والی آرٹ نمائش میں پاکستانی آرٹسٹ خواتین کی پیٹنگ خاصی دلچسپی کا مرکز بنی رہی. اس کے علاوہ خانہ کعبہ کے دروازے کی پیٹنگ کو خوب سراہا گیا اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تھر کے علاقہ کی ثقافت کو بھی آرٹ کی شکل میں اجاگر کیا گیا ۔ دیگر ممالک کی خواتین نے بھی اپنے معاشرے کی عکاسی کرکے حاضرین کی توجہ حاصل کی. آرٹسٹوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیں ایک پلیٹ فورم ملا جہاں ہم نے اپنی آرٹ کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ہمیں فخر ہےکہ ہمیں دیار غیر میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع ملا ہے، نمائش مینجمنٹ مینجر مونا محمد کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تمام ممالک کی خواتین کو ایک مقام پر اکٹھے کرنا اور آرٹ سے وابسطہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔پاکستانی آرٹسٹ عمارہ فہیم ،نادیہ چوہدری، عائشہ احمد ، ملیحہ نعمت ، سدرہ نعیم ، کوکب علی ، اور عظمی احمد کی بہترین پیٹنگ اور کیلیگرافی نمائش میں توجہ کا مرکز بنی رہیں جن میں عظمیٰ فرزین اور ملیحہ نعمت سرفہرست رہی۔
آدم آرٹ گیلری کی طرف سے بہترین آرٹ اور کلیگرافی پر سرٹفکیٹ بھی دئیے گے
