Arshad Sharif's murder, Pakistan made an important demand from Kenya 149

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، میت کی وطن واپسی کی تیاریاں شروع

سٹاف رپورٹ :- (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مرحوم صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ان کی میت وطن واپس لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.
نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول کی میت کی وطن منتقلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور میت کو جلد سے جلد اسلام آباد لانے کی کوشش کی جا رہی ہے.
دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل تک پاکستان آئے گا، مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان میں ہوگی.
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے.سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں