Pakistani youth Arshad Nadeem has made the entire nation proud by winning the gold medal 171

کامن ویلتھ گیمزمیں ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے.
پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا.
‏پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
پاک افواج نے کامن ویلتھ گیمز کے جیویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبار ک باد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں