سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کی تصویر اب ارجنٹائن کے کرنسی نوٹ پر بھی نظر آئے گی۔
لیونل میسی جو ارجنٹائن میں پہلے ہی انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں، اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ جتوانے کے بعد مزید مقبول ہوگئے ہیں، اتوار کو دوحہ میں فرانس کو شکست دینے کے بعد سے ارجنٹائنی قوم کا جشن تا حال جاری ہے۔
BREAKING: Argentina are considering putting Lionel Messi on their banknotes 🤯💵
Officials of their financial governing body are looking to mark their nation’s historic World Cup triumph 🐐
Via El Financiero newspaper. pic.twitter.com/SJGxpltVrX
— SPORTbible (@sportbible) December 21, 2022
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کا مرکزی بینک قومی ہیرو کو انکے شایان شان شاندار قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر چھاپنے پر غور کررہا ہے۔