پاکستان میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ریاست مخالف بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے.اُنہیں منگل کو لاہور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا.
20 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف پر غداری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ایک شہری جمیل سلیم کی شکایت پر ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا.
ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی.
وکیل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایم این اے کے خلاف ان کا پورا بیان سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا ہے. انہوں نے کہا ، “پولیس کو ایسے معاملات میں ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں ہے.انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مؤکل بھگا نہی اور عدالت میں ان الزامات کا سامنا کر رہا ہے.
لاہور سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی.
