اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
پولیس کاکہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ،بھارتی ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا،گوجرانوالہ کی حدود میں ڈرون کو ٹارگٹ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمدکاکہناتھا کہ یہ ایک بڑا ہتھیار لے جانے والا ڈرون تھا،تباہ بھارتی ڈرون کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں میں گرا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ڈپٹی کمشنر کامزید کہنا تھاگوجرانوالہ میں گرائے جانے والے بھارتی ڈرون کا ملبہ مل گیا،ڈرون کا ملبہ پیروچک اور سونکھن آباد کے قریب سے ملا ہے۔ڈی سی کاکہناتھا کہ ہماری بہادر افواج نے بھارتی ڈرون مار گرایا،گوجرانوالہ پر بھارت کی طرف سے گزشتہ ڈرون حملہ 3بجکر 44منٹ پر کیا گیا۔