سعودی حکومت کے مشیر فیاض محمود کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کا اعلان۔۔ 252

سعودی حکومت کے مشیر فیاض محمود کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کا اعلان

ریاض رپورٹ( عالم خان مہمند سے )

امریکہ کی رائل امریکن یونیورسٹی کی جانب سے سعودی حکومت کے مشیر فیاض محمود کو ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات کے اعتراف کے طور پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی ، تقریب کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ھوئے یونیورسٹی کی نمائندہ کشور شاھین نے بتایا کہ ان کی یونیورسٹی معاشرے کے لئے اعلی خدمات کرنے کے جزبے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے نمایاں کمیونٹی ورکرز کو ان کی تعلیم اور کام کو ملحوظ خاطر رکھتے ھوئے اعزازی دگری کا اعلان کرتی ھے۔ ڈاکٹر کشور سلطانہ نے بتایا کہ فیاض محمود کینیڈا ۔ پاکستان اور سعودی عرب میں بے لوث ھو کر تعلیم کے میدان میں فلاحی کام کرتے ھین۔ ڈاکٹر فیاض محمود نے کہا کہ وہ انسانی جذبہ سے معاشرے کی فلاح کے لئے کام کرتے ھین۔ انہوں نے امریکن یونیورسٹی کے طرف سے ڈگری دینے پر ٹونی جاوید۔ ڈاکٹر کشور سلطانہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں