(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چیپٹر کی نیشنل باڈی کی آن لائن میٹنگ انعقاد کیا گیا۔
آن لائن میٹنگ کی صدارت مفتی محمد عزیر بھٹہ پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر نے کی.میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس کے بعد جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چیپٹر نزاکت علی گجر نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا اور سب نئے منتخب ممبران کو مبارک باد پیش کی اور سعودی عرب چیپٹر کے نئے منتخب ممبران نے اپنا تعارف کروایا۔
میٹنگ میں اورسیز اور ملکی سیاست پر گفتگو ہوئی ، اورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل پر بات ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف کی آواز کو ہر ورکر تک پہنچنے کے لیے متفقہ اقدامات اُٹھانے پر اتفاق ہوا ۔
میٹنگ میں نائب صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چیپٹر بابر اکرم۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسماعیل رضا انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد ،وومن سیکرٹری ثنا شعیب شامل تھیں۔