An invitation was organized by PTI Al-Qasim Barida 243

پی ٹی آئی القصیم بریدہ کی طرف سے ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا

(رپورٹ میاں محمد عظیم القصیم)
(تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پی ٹی آئی القصیم بریدہ میں پی ٹی آئی القصیم کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کی طرف سے اپنے بھائی خاستہ الرحمن کے گھر بیٹا پیدا ہونے کی خوشی میں دوستوں کے لیے ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن پی ٹی آئی کے سردار شمیم سابق نائب صدر القصیم سٹی کمال خان سماجی کارکن یوسف لالہ محمد یوسف عبدالوھاب رشید جاوید حمزہ ذائد البکیریہ سے آئے ہوئے میاں محمد عظیم چوہدری عقیل محمود اور دیگر نے شرکت کی شرکاء نے پی ٹی آئی کے سابقہ جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کو نومولود بھتیجے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور ان کی فیملی کے لیے خصوصی دعاوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا عبدالرحمن کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا عشائیہ کا اہتمام دعائیہ کلمات سے کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں