متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری کے لیے اعزاز 307

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری کے لیے اعزاز

رپورٹ : محمد آصف خان متحدہ عرب امارات (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک پاکستانی کو ٹریفک کنٹرول کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے.
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبد اللہ المری نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے پاکستانی شہری عباس خان کو اعزاز سے نوازا ہے.
عباس خان نے دبئی کے ایک چوراہے پر ٹریفک جام کو دیکھتے ہوئے رضا کارانہ طور پر ٹریفک کو منظم کیا.
مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے عباس خان کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے بے حد سراہا گیا.
دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل عبداللہ المری نے عباس خان کے اس اقدام اور دبئی سے اس محبت کی قدر کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی، عبداللہ المری نے کہا کہ عباس خان کی کاوشیں قابل قدر ہیں، انہوں نے جو کچھ کیا بہت اچھا اور اچھے انداز میں کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ عباس خان نے اپنے اس اقدام کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ فرض شناس ہیں اور دبئی کے معاشرے کے لیے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں