سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں صحافی چوہدری یاسر حسن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کاروباری ، صحافی اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی ۔ 370

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں صحافی چوہدری یاسر حسن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کاروباری ، صحافی اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی

جدہ رپورٹ(امداد حسین لک نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

صحافی چوہدری یاسر حسن کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر چوہدری یاسر حسن ، فہدرفیق کھوکھر ، چوہدری جاوید سہلریا ، محمد برکاتی ، سلمان خان ، عاطف علی وٹو ، چوہدری انور ، حمزہ جاوید ، فاتح محمد ،علی احمد حسن علی ، حسین علی، محمد اسد ودیگر نے کہا کہ عید اپنوں کی دید کا نام ہے، اگر سب لوگ پردیس میں بھی ایک دوسرے کو اپنائیت دیں تو پردیس میں بھی دیس جیسا رنگ جمایا جا سکتا ہے کورنا وبا کی وجہ سے ہم اپنے دیس تو نہیں جاسکتے ہیں لیکن پر دیس میں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر محبتوں کو دے کر خوشیوں کو دوبالا کر سکتے ہیں ۔ آخر پر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سابق صدر چوہدری محمد اشفاق گجر کے لیے خصوصی دُعا مغفرت کی گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں