(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سپیریر گروپ آف کالج کوٹ ادو کیمپس میں عید ملن پارٹی کی تقریب کا اہتمام۔ مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر محمد یاسر کی شرکت تقریب میں کیک کاٹا گیا.
تفصیلات کے مطابق داٸرہ دین پناہ کے نواحی علاقے سپیریر گروپ آف کالج کوٹ ادو میں عید ملن پارٹی کی تقریب منعقد ہوئ ریجنل ڈائریکٹر ملتان پروفیسر محمد یاسر نےخصوصی شرکت کی سپیریر یونیورسٹی کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر کیک کاٹا گیا اور ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد یاسر خان کو سٹاف کی طرف مبارکباد پیش کی گئ۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوے سپیریر کالج کوٹ ادو کے ٹیم ورک کو سراہا اور کہا سپیریر کالج کوٹ ادو کی کامیابی میں کوٹ ادو کی ٹیم کا اہم کردار ہے ہمارے پروجکٹ ڈائریکٹر کوٹ ادو کیمپس کی کارکردگی کی وجہ بہت خوش ہیں اور جلد کوٹ ادو کیمپس کا وزٹ کریں گے۔ وائس پرنسپل عدنان اسحاق خان نے خطاب کرتے ہوے کہا ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج پروفیسر یاسر صاحب آج ہمارے درمیان ہیں اور ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہماری راہنمائ کی ہے پرنسپل پروفیسر نوید قمر صاحب نے خطاب کرتے ہوے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا ارادہ کیا کہ اس سال بھی بورڈ پوزیشنز ہماری ہوں گی اور اس بار والدین اور طلبا کا رحجان سپیریر کالج کی طرف ہے یہ صرف اور صرف ہمارے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ڈائریکٹر کالج ڈاکٹر اسحاق خان لنگاہ ملک عبدالباسط اور عبدالالہ نے شرکت کی ۔ معزز مہمانوں اور اساتذہ کو عشائیہ دیا گیا کالج انتظامیہ اور اساتذہ نے معز مہمان پروفیسر یاسر کا شکریہ ادا کیا