آمر بالمعروف کا مطلب نیکیوں کا حکم دینا. ڈاکٹر زین اللہ خٹک 176

آمر بالمعروف کا مطلب نیکیوں کا حکم دینا. ڈاکٹر زین اللہ خٹک

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

آمر بالمعروف کا مطلب نیکیوں کا حکم دینا۔ لوگوں کو بھلائی کی طرف بلانا۔امر بالمعروف ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ریاست معاشرے کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔ جب کسی ریاست میں کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ، اخلاقی اقدار کا فقدان، دوغلا پن،وعدہ خلافی، بد کلامی، عوامی حقوق ناپید ، لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہوجائے۔ تو اس سے ریاست کے وجود کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ جب تک اس کی بروقت تشخیص نہ ہو جائے۔ تو مرض بڑھتا جاتا ہے۔ مملکت پاکستان کے وجود کو نااہل سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کی وجہ سے یہ تمام بیماریاں لاحق ہے۔ ان بیماریوں کے خلاف عمران خان میدان میں ہے۔ 27 مارچ بروز اتوار بمقام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عوامی آگاہی مہم ہونے جارہا ہے۔ لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہر جمہوریت پسند پاکستانی اٹھ کر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دے۔ تاکہ مملکت پاکستان میں ان تمام گھناؤنے افعال کا قلع قمع ہو۔ یہی ووٹ کی عزت ہے۔ یہی ملکی بقاء کا ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں