Amir Pir Hamidullah Shah of Jamiat Ulema-e-Islam UC Nazim 182

جمعیت علماء اسلام یوسی نیظم دھرمہ خیل سورانی کے امیر پیر حمیداللہ شاہ کی طرف سے تمام جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی کو مبارک باد

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علماء اسلام یوسی نیظم دھرمہ خیل سورانی کے امیر پیر حمیداللہ شاہ نے زاہد اکرم درانی کو ڈپئی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے سمیت مولانا اسعدمحمود کو وفاقی وزیر مواصلات ، مفتی عبدالشکور کو وزیر مذہبی امور ، مولانا عبدالواسع کو وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس اور سینیٹر طلحہ محمود کو وزیر سیفران مقررہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہمارے لئے تو خوشی کا موقع ہے لیکن انکے لئے ذمہ داری کابوجھ ہے جو اللہ تعالی اور قوم کی طرف سے ایک امانت ہے جس کیلئے ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اس اہم امانت کو صحیح طریقے سے ادا کر سکیں ۔ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے پیر حاجی حمیداللہ شاہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی چار سالہ جدوجہد اور محنت رنگ لائی کیونکہ اس نے سابقہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تحریک چلائی اور پاکستانی موزے تنگ بن گئے نیز سلیکٹڈ حکومت کا نظریہ دریا میں ڈبو دیا جس سے قائد جمعیتہ ساری قوم کے محسن پاکستان بن گئے اور تمام پارٹیوں کیلئے راستہ کھول دیا اور عوام کو مہنگائی حکومت سے نجات دلا دی اسی طرح مولانا فضل الرحمن بزبان حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کہہ رہے ہیں کہ ،، ہم کو دعائیں دو تمہیں حاکم بنا دیا ،، اور عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ ،، ہم کو دعائیں دو تمہیں گلی کوچوں کا سائل بنا دیا ،، عمران خان ڈی چوک میں دھرنے کے دوران گانا بجانے کے بعد کہتا ہے ،، فضل الرحمن یہ ہے ہمارا اسلام ،، اور پھر کہتا ہے کہ ،، فضل الرحمن نئے پاکستان میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہں ،، الحمدللہ آج مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد کی وجہ سے آپ حکومت سے بے نیل و مرام نکل گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں