(رپورٹ : عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
عامر بشیر چوہدری ایگزیکٹو مینیجر DKCC اور پی ٹی آئی ریاض کے سینئیر نائب صدر کے بیٹے کا عقیقہ کی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں سفارہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، دیگر اہم مہمانوں میں ناصر حبیب چئیرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض اور پی ٹی آئی ریاض کی پوری الیکٹڈ باڈی ، شبریز اختر سویہ سابقہ صدر پی ٹی آئی ، گلزیب کیانی یوتھ سیکرٹری ، قیصر شریف ، عبداللہ ملک ، چوہدری اسد امانت ، اور عبد الماجد پروجیکٹ مینیجر DKCC, عالم خان مہمند ، زبیر خان بلوچ ،افضل بٹ،میڈیا نمائندگان ، مختلف مکاتب فکر اور پاکستان کمیونٹی کے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں شامل ہونے والوں نے نومولود کے لیے دعاؤں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ، کاشف بشیر چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں پُر تکلف عشائیے سے مہمانوں کو تواضع کی گئی