(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پی ٹی آئی کی طرف سے ریاض ریجن کے صدر تاج محمد خان، انفارمیشن سیکرٹری بخت شیر علی خان،جنرل سیکرٹری عبدالحکیم خان سفارہ پاکستان ریاض سفیر پاکستان جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ملاقات کی
پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کے درمیان کچھ ناخوشگوار واقعات سامنے آئے ہیں اور اسی سلسلے میں سفارت خانے میں سفیر پاکستان کی طرف سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں سیاسی، سماجی اور قومی تنظیموں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر واقعے کی تفصیلات اخونزادہ نے پیش کی. میٹنگ میں شامل دیگر افراد نے بھی پیش آنے والے واقعے پر تفصیلی گفتگو کی اور اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کے علاوہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کئے واقعے کی مکمل تفصیلات اور تجاویز کے بعد سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے میں ہر ممکن تعاون کرینگے اور جس طرح ابتدائی طور پر پانچ ملزم گرفتار ہوئے ہیں مزید گرفتاریوں کیلئے سفارت خانہ پاکستان سرکاری طور پر ایک خط بھی جاری کرے گا جسمیں مزید گرفتاریوں اور ملزموں کو سزا دلوانے کی سفارش کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر خاص طور پر زور دے کر کہا کہ ہم کسی صورت بھی قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی حق میں نہیں ہیں، ہم قانونی راستہ اختیار کر کے اس واقعے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کرینگے.واقعے میں ملوث افراد کو سزا دلوانے اور انکو ملک بدر کرنے کیلئے سفارت خانہ پاکستان ہر قانونی راستہ اختیار کرے گا انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام پاکستانی شہریوں کو یہاں کی قانون کا مکمل احترام کرنا چاہیئے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیئے جس سےہمارے لئے اور کمیونٹی کی دوسرے افراد کے لئے مسائل پیدا ہو سکے انہوں نے تمام سیاسی عہدیداران، قومی اور سماجی مشران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ماحول کو سازگار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم مزید کسی بڑے سانحے کا شکار نہ ہو سکے اور جو سازشی عناصر پاکستان اور افغانستان کے پختون کمیونٹی کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں انکو ہم نے ہر گز کامیاب نہیں ہونے دینا ہیں۔آخر میں میٹنگ میں شامل تمام افراد نے اس اس واقعے کی بروقت نوٹس لینے اور اپنے شہری کی داد رسی کرنے پر سفارت خانے پاکستان کے افسران کا شکریہ بھی ادا کیا.
