Ambassador of Pakistan Lieutenant General (retd) Bilal Akbar Meets Governor of Makkah Prince Khalid Al-Faisal 303

سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل سے اہم ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ملاقات میں فلائٹس کی بحالی کے علاوہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے متعلقہ بھی گفتگو کی گئی ہے
مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے اور سعودی گورنمنٹ انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے سفیر پاکستان بلال اکبر نے جدہ اور مکہ مکرمہ ریجن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی اپیل کی اور فلائٹس کی بحالی کے علاوہ سعودی موبائل ایپ توکلنا کو پاکستان میں رسائی حاصل کرنے کی بھی بات کی جس پر گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی اور فلائٹس کی بحالی سمیت دیگر امور پر بھی جلد پیش رفت سامنے آجائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں