سعودی عرب کے لئے فلائٹ آپریشن کب تک بحال ہو سکتا ہے ؟سفیر پاکستان کا کمیونٹی سے اہم خطاب 399

سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل (ر)بلال اکبر نے چانیز ویکسین کے حوالے سے اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے فلائٹ آپریشن و دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے اہم خبر دے دی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سفارت خانہ تارکین وطن پاکستانیوں کو اپنی اپنی ملازمتوں پر سعودی عرب لانے کے لئے کوشاں ہے پاکستان سے پی آئی اے کی فلائٹس ایک ہفتے سے ایک مہینے تک بحال کر دی جائیں گی۔ چائنیز ویکسین حج کے فوراً بعد سعودی عرب میں اناؤنس ہو جائے گی,جو تارکین وطن ہروب یا اقامہ ختم ہونے سے غیر قانونی ہوچکے ہیں ان کے 10 ہزار کیسسز متعلقہ اداروں کو بھیج چکے ہیں انشاء اللہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد کے مسائل رواں ہفتے حل ہوکر پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔ فیس بک لائیو میں سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے تسلی بخش جوابات دیئے۔
پاکستانی سفیر لیفٹننٹ جنرل (ر)بلال اکبر نے تارکین پاکستانیوں کی مسائل سے اگاہی اور ان کے حل کے اقدامات کے لئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ٍ ٍ سے فیس بک لائیو کے زریعے ایک سیشن کا ہتمام کیا سفیر پاکستان نے تارکین وطن بھائیوں کی مسائل غور سے سنے اور ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا سفیر باکستان نے ان موقع پر مختلف لیبر کے مسائل اور کفیلوں کی طرف سے غیر قانونی قرار دیئے گئے افراد سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تک دس ہزار سے زائد کیسز لیبر اور وزارت داخلہ کو دئیے ہیں جن میں /اقامہ ختم/غیر قانونی مقیم پاکستانی /ہروب کیسز شامل ہیں ان میں انشاء اللہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد کے مسائل رواں ہفتے میں حل کئے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مملکت میں بے روزگار افراد اپنی درخواستیں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی ویب سائٹ پر رجسٹر کروائیں تاکہ ان کو روزگار دلانے میں مدد کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان رجسٹریشن کی روشنی میں سعودی ویکسین لگوا چکنے والے مقیم قانونی یا غیر قانونی پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ سعودی عر ب میں پاکستانی سکولوں کی فیس کم کرنے کی تجویز پر سفیر پاکستان نے مثبت اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد کم تنخواہ کے باعث فیس نہیں دے سکتے وہ ثبوت کے ساتھ اپنی درخواست متعلقہ اسکولوں میں جمع کرائیں انہیں حتی الامکان ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں