شاہین جاوید :پی این پی نیوز ایچ ڈی
سفیر پاکستان احمد فاروق اور سفارتخانہ پاکستان کی ٹیم نےسعودی عرب کے شہر الخُبر میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں کاروباری روابط کے فروغ اور مشترکہ ترقیاتی اقدامات پر زور دینے کے حوالے سےتفصیلی گفتگو ہوئی اور ملک وقوم کی ترقی میں اضافہ کے لئےکی جانے والی کوششوں پر غوروفکر کیا گیا ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق تھے جبکہ سفارت خانہ پاکستان کی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی میڈم جنت حسین نیکوکارا اور سیکنڈ سیکرٹری موحد کیانی سمیت مندوبین رانا صغیر اور راجہ عمران بھی شریک ہوئے۔
الخُبر شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار عشائیہ میں سعودی عرب ایسٹرن ریجن سے بزنس کمیونٹی سمیت کاروباری اور اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ مختلف کمپنیوں میں اعلی پوزیشن پر کام کرنے والے پروفیشنلز نے بھی شرکت کی۔
سفیر پاکستان احمد فاروق کا بزنس کمیونٹی سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد ایسٹرن ریجن میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانا ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی سعودی مارکیٹ میں مؤثر رسائی کو فروغ دیا جاسکے۔
سفیر پاکستان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستانی پروڈکٹس، افرادی قوت اور کنٹریکٹنگ کمپنیوں کی سعودی عرب کی مارکیٹ میں بزنس کمیونٹی کے تعاون سےسعودی مارکیٹ میں پاکستانی بزنس کا شیئر کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں مین پاور کو لانے کی پلاننگ ہورہی ہے اور اسکے لیے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے باقاعدہ ٹرینگ حاصل کرکے مختلف سکلز میں لوگوں کو یہاں لایا جائے جو سعودی مارکیٹ کی ریکوائرمنٹ کو پورا کرتے ہوئے اپنے کاموں میں ایکسپرٹ ہوں۔
مختلف بزنس مین اور سماجی و کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز نے سفیر پاکستان سے مختلف ایشوز اور سعودی مارکیٹ میں پاکستانی کمپنیوں کی رسائ کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں اور سفیر پاکستان کو مقامی کمپنیوں کے ساتھ جوائینٹ ایڈونچر کرتے ہوئے بزنس کو سعودی مارکیٹ میں بڑھانے کے حوالے سے تجاویز دیں اور کہا کہ حکومتی سطح پر ان تجاویز کو اُجاگر کر کے ان پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستان سعودی تجارتی تعاون مذید مضبوط ہو
جس پر سفیر پاکستان نے انہیں سفارت خانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔
عشائیہ میں شریک تمام بزنس کمیونٹی نے اس ملاقات کو پاکستان سعودی تجارتی اور کاروباری حوالے اہم قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی میٹنگ ہوتی رہنی چاہیئے۔