All airlines are banned from carrying Zim Zim in check-in luggage 309

تمام ایئر لائنز پر زم زم کو چیک ان بیگیج میں لے جانے پر پابندی لگا دی ہے

رپورٹ ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گزشتہ برس مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے تحت آب زم زم پروجیکٹ بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا.
حکومت نے آب زم زم لے جانے والوں کے لیے خصوصی انتظام کیا ہے جس کے لیے “شاہ فہد زم زم پروجیکٹ” قائم کیا گیا جہاں آب زم زم کو مخصوص بوتلوں میں پیک کرکے سپلائی کیا جاتا ہے.
علاوہ ازیں حرمین شریفین میں آنے والوں کے لیے خصوصی طور پر واٹرکولز میں آب زم زم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے.
مکہ مکرمہ کے علاقے “کدی ” میں آب زم زم پروجیکٹ ایک وسیع و عریض رقبے پر قائم ہے جہاں 10 لیٹر والی بوتل 5 ریال میں ملتی ہے.
سول ایوی ایشن کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے آب زم زم پروجیکٹ کی جانب سے سفری تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے پانچ لیٹر آب زم زم کے لیے خصوصی بوتلیں تیار کرائی گئیں جنہیں مخصوص گتے کے ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے.
بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے جدہ کے انٹرنیشنل ٹرمنلز پرزم زم سپلائی سینٹر قائم کیا گیا جہاں سول ایوی ایشن کی ہدایات کے مطابق مخصوص پیکٹوں میں آب زم زم مسافروں کو فراہم کیا جاتا ہے.سول ایوی ایشن کے منظور شدہ قواعد کے تحت ہوائی اڈوں پر بنے آب زم زم سپلائی سینٹر میں 5 لیٹر کا ایک پیک مسافر کو مفت لے جانے کی اجازت ہوتی ہے اس کے علاوہ دیگر پیکٹوں پر اضافی کارگو کا چارج دینا ہوگا.
آب زم زم سامان میں یا بکسوں میں پیک کرکے لے جانے کی اجازت نہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایک مسافر کے لیے پانچ لیٹر والے کین کو مفت لے جانے کی اجازت ہے اس کے علاوہ ہراضافی کین کو کارگو کے اصول کے تحت چارج کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں