Alhaj Malik Inamullah Khan 213

علاقہ سوکڑی بنوں کی مشہور سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت الحاج ملک انعام اللہ خان کی ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی سے چیمبر میں تفصیلی ملاقات

رپورٹ ( تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اس موقع پر ملک انعام خان نے زاہد درانی کو ڈپٹی سپیکر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال ، علاقائی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق سماجی شخصیت ملک الحاج انعام اللہ خان آف سوکڑی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی سپیکر آف قومی اسمبلی بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس اقدام سے جنوبی اضلاع خصوصاً  ضلع بنوں میں ترقی کے دور کا نیا آغاز ہوگا جس سے عوام حقیقی اور بہتر تبدیلی محسوس کرینگے انہوں نے اس سلسلہ میں دیگر پارٹی قائدین سمیت مولانا فضل الرحمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم عہدہ کیلئے زاہد اکرم درانی کو نامزد کرکےلاکھوں اہالیان بنوں کی دلی خواہش کو عملی جامہ پہنایا جس سے عوام بنوں کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور انکو درپیش مسائل حل ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپوت بنوں زاہد درانی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر عوام کا پہلے سے زیادہ اور بہتر انداز میں خدمت کرکے ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور اور تعمیری سوچ رکھنے والی شخصیت ہونے کا عملی ثبوت دینگے اور موصوف بطور ڈپٹی سپیکر اپنی کامیاب حکمت عملی کی بدولت مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے جو نمایاں وسعت کا پیش خیمہ ثابت ہوگا کیونکہ موجودہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی کے والد محترم اپوزیشن لیڈر آف خیبر پختونخوا اسمبلی محمد اکرم خان درانی کو پورے ملک خصوصاً  جنوبی اضلاع میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جنہوں نے بلا امتیاز پورے صوبہ کے عوام کی تاریخی و مثالی خدمات سرانجام دی ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی درانی خاندان مزید اپنی خدمات کو وسعت دینگے اور یہ ثابت کرینگے کہ درانی خاندان کا ہر ہر فرد عوام کا صحیح خدمتگار اور غمخوار ہیں ۔ آخر میں انہوں نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر زاہد درانی کو اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون و قربانی کا یقین دلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں