Al-Qasim Super League 393

سعودی عرب کے شہر القصیم میں القصیم سپر لیگ کا فائنل کھیلا گیا

( رپورٹ میاں محمد عظیم القصیم، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ ) القصیم میں جاری القصیم سپر لیگ اپنے اختتام کو پہنچی،القصیم سپر لیگ کے فائنل میں لاہور لائنز اور الفتح الیون۔ کلب آپس میں مدمقابل آئے.فائنل میچ کا ٹاس الفتح الیون کلب نے جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا.اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور بورڈ پر سجا دیے.الفتح کی طرف سے سبغط اللہ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 62 رنز بنائے لاہور لائنز کی طرف سے وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار اوور میں 4 وکٹ اپنے نام کیے واصف نے 2 نواز نے ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں لاہور لائنز نے اننگز کا آغاز جارخانہ انداز میں کیا اور ٹارگٹ 16 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔لاہور لائنز کی طرف سے نواز نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 27 بال پر 71 رنز کی دھواں دار انگز کھیلی،نواز کا ساتھ شہروز خان نے نبھاتے ہوئے41 بال پر 60 اور ریخان نے 22 بال پر 31 رنز بنائے۔الفتح کرکٹ کلب کی جانب سے سکندر نے 2 وکٹ حاصل کیے مین آف دی میچ محمد نواز کے نام رہا۔ میچ کے اہتمام تقریب انعامات کی تقسیم مقامی ہوٹل میں معنقد کی جس کے مہمان خصوصی شیخ محمد الحربی اور ڈاکٹر سجاد اور سردار شمیم خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اور مہمان خصوصی نے القصیم سپر لیگ کے شاندار قیام پر لیگ مینجمنٹ کی خوصلہ افزائی کی اور آئندہ ایسے ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی.

Al-Qasim Super League
القصیم سپر لیگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں