(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان کی ترقی کی چابی چھین کر اناڑی لوگوں کو دے دی گئی ۔ عمران خان اناڑی وزیر اعظم یے اس کو پتہ ہی نہیں ملک کس طرح چلتے ہیں ۔ پاکستان آج 35 سال قبل والی پوزیشن پر کھڑا ہے ۔ جب پاکستان کے عوام ترقی کو ووٹ دیتے ہیں تو ان کو نکال دیا جاتا ہے ۔جب نوازشریف کہتا ہے ووٹ کو عزت دو تو وہ کہتا ہے غریب کو عزت دو ۔ ووٹ کی طاقت ہے کہ ایک غریب کو امیر کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے ۔ ووٹ کشمیریوں کی امامت ہے شہیدوں کی امانت ہے ۔عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مودی نے مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا صوبہ بنایا ۔ انڈیا نے دو سال سے مقبوضہ کشمیر میں سینسر شپ لگا رکھی ہے ۔ اسرائیل ایک طاقتور ملک ہے مگر فلسطین میں سینسر شپ نہیں لگا سکا ۔ مقبوضہ کشمیر میں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے ۔عمران خان نے مودی کشمیر کا سودا کر لیا ہے ۔ووٹ آپ کے پاس امانت ہے اس کا استعمال ایمانداری سے کریں ۔25 جولائی کو شیر کو ووٹ دے کر عمران خان سے انتقام لیں