چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے بھی بڑا اعلان 207

چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس کا بھی بڑا اعلان

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بطور ادارہ اسلام آباد پولیس کی ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی.
پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی تھی ،اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بھی بیان سامنے آیا ہے اور ترجمان نے کہا ہے کہ خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے،اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق سرانجام دے رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں