After the notification of Sunday holiday was issued by the government 168

حکومت کی طرف سے اتوار کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عام شہری اور چھوٹے دکاندار پریشان

رپورٹ : لاہور ،ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز ،مارکیٹیں ،انڈسٹریز چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز کو رات نو بجے بند کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار کو مکمل چھٹی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چھوٹے دکاندار اور عام شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا عام شہریوں نے نمائندہ پی این پی نیوز ایچ ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے دن کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کا موقع ملتا ہے اگر بیکری جنرل اسٹورز اور محلوں کے دیگر چھوٹے کاروبار بند ہو جائیں تو اس سے عام شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گیے صوفی نوید اشرف ،حاجی فرید ،صوفی عمیر ،حافظ ارسلان اقبال ،راشد ،ملک طارق نے کہا حکومت نے رات جلدی کاروبار بند کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے کسی حد تک خوش آئین اور انرجی بچانے کے لیے بہتر راستہ ہے اس پر عملدرآمد ضرور ہونا چاہیے لیکن بیکری جنرل اسٹورز کی اتوار کو چھٹی نہیں ہونی چاہیے اس سے عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں