ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے میچ کے دوران ہونے والی غلطیوں کا اعتراف کر لیا 160

ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے میچ کے دوران ہونے والی غلطیوں کا اعتراف کر لیا

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی.
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم شروع میں حاوی ہوئے لیکن راجاپکسا کی بیٹنگ نے فرق ڈالا جبکہ ہمارے مڈل آرڈرز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، فائنل میچ میں ہماری فیلڈنگ بھی اچھی نہیں رہی.
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں