کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی اومی کرون نے پنجے گاڑ دیے 261

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی اومی کرون نے پنجے گاڑ دیے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز بڑھنے لگے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 9 اومی کرون کیسز کی تصدیق کردی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں 8 اور کرک سے اومی کرون کےایک کیس کی تصدیق ہوئی، وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 8 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی عمریں 15 سال سے 65 سال کے درمیان ہیں۔جیو نیوز کے مطابق صوبے میں اومی کرون وائرس کے کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 22 تک پہنچ گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں