سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
استنبول انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور ترکیہ کے اعلی حکام نے وزیر اعظم کو الوداع کیا۔
دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان نے استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسر ے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنما ئوں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وفود کی سطح پر مذاکرات کئےاور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے تاجروں سے ملاقات ، پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب، ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات بھی کی۔
149